Advertisement

ایل ڈی اے کو پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا ہے،عثمان بزدار

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کو پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا8واں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے مزید مشاورت کی ہدایت دی۔

3 گھنٹے طویل اجلاس میں مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی گئی، لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان 2050 پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان کے حوالے سے مختلف سفارشات اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران  علامہ ا قبال ٹاؤن میں فروٹ او رویجیٹبل مارکیٹ کیلئے مختص پلاٹ نمبر1 او رپلاٹ نمبر88 کوکمرشل پلاٹس میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ موضع پنڈو کی تحصیل ماڈل ٹاؤن میں اراضی کو ایگری کلچر ل سے انڈسٹریل میں تبدیل کرنے کی بھی  منظوری دی گئی۔

ایل ڈی اے ایونیو ون او رجوبلی ٹاؤن کے نادہندگان کو ادائیگی کی آخری مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ایل ڈی اے میں لیگل ایڈوائزر کی بھرتی کے سیلکشن بورڈ میں ترمیم کا  بھی فیصلہ کیا گیا ۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنےکہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ایل ڈی اے میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

 عثمان بزدارنے مزید کہا کہ ایل ڈی اے کو پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا ہے، ایل ڈی اے میں اصلاحات کر کے شہریو ں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

اجلا س میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر،ایم پی اے سعدیہ سہیل،سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، کمشنر لاہور ڈویژن، ممبر ایل ڈی اے شیخ امتیاز محمود،ممبر ایل ڈی اے طارق ثناء باجوہ،سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ او رمتعلقہ حکام نے  شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version