Advertisement

حکومت کے پاس پی ایس پی کی تجربہ کار قیادت کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں، مصطفیٰ کمال

مصطفی کمال

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اب حکومت کے پاس پی ایس پی کی باکردار، تجربہ کار اور محنتی قیادت کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے بیشتر اور کراچی کے تمام مسائل چھ نکاتی حل کے زریعے ٹھیک کر دیں گے، آج نہیں تو کل ہمارے ہی پیش کردہ قابل عمل حل سے پاکستان کی موجودہ صورتحال ٹھیک ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران جتنی دیر سے ہمارے پیش کردہ حل پر عمل درآمد کریں گے، اتنا ہی نقصان پاکستان کی معاشی انجن کو پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک عوامی مسائل حل کرنے کا واحد راستہ وسائل اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے۔

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اٹھارویں ترمیم میں ملنے والے اختیارات وزراء اعلیٰ ہاؤس سے نکال کر نچلی ترین سطح تک منتقل کیے جائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کے اجراء کو لازم اور پی ایف سی کو این ایف سی کے ساتھ مشروط کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرا طریقہ یہ کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ کراچی کی مردم شُماری ٹھیک کرائی جائے، اسی تناسب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں بڑھائی جائیں، اس میں ہر پاکستانی کا فائدہ ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چوتھی بات یہ کہ کراچی کو 7 ڈسٹرکٹس کے بجائے ایک ڈسٹرکٹ کی صورت میں بحال کیا جائے اور پانچویں اور بات یہ کہ کراچی ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو تمام اختیارات واپس کر کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر کے بحال کیا جائے۔

آخری بات یہ کہ کراچی میں کے پی ٹی کنٹونمنٹ سمیت تمام 18 ایجنسیوں کے بلدیاتی امور میئر کے دفتر کو دیے جائیں جبکہ زمین کا اختیار انہی ایجنسیز کے پاس رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے تمام تجربات کر کے دیکھ لیے ہیں، اب ان کے پاس پی ایس پی کی باکردار، تجربہ کار اور محنتی قیادت کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version