Advertisement

چائلڈپورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ضمانت کے مستحق نہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ چائلڈ پورنو گرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ضمانت کے مستحق نہیں۔

سپریم کورٹ نے چائلڈپورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کے ملزم عمر خان کی درخواست ضمانت مسترد کر تے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ چائلڈ پورنو گرافی معاشرے کا بڑا ناسور اور تباہی کا باعث بنتی جا رہی ہے، بچوں کے مستقبل اور اخلاقیات کیلئے چائلڈ پورنوگرافی سنگین خطرہ ہے، چائلڈ پورنو گرافی بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے واقعات کی بڑی وجہ ہے۔ چائلڈ پورنو گرافی کے بڑھتے خطرے کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، چائلڈ پورنو گرافی ویڈیوز پھیلانا معاشرے کو کھوکھلا کرنے کا جرم ہے۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے وکیل کی یہ دلیل قابل قبول نہیں کہ کوئی متاثرہ فریق سامنے نہیں آیا، ملزم عمر خان پر کیس بچوں کی گندی ویڈیو پھیلانے کا ہے بنانے کا نہیں، ملزم عمر خان کی شکایت براہ راست فیس بُک انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ملزم عمر خان کیخلاف ایف آئی اے ایبٹ آباد نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، اس پر کم سن بچیوں سے زیادتی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version