Advertisement

تباہی آ نہیں رہی تباہی آ گئی ہے، مصطفیٰ کمال

مصطفی کمال

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تباہی آ نہیں رہی تباہی آ گئی ہے ۔

مصطفیٰ کمال نے بھٹہ ویلج کیماڑی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پاس دال خریدنے تک کے اب پیسے نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دن میں گیس نہیں رات میں بجلی نہیں، تباہی پوری طاقت سے آ گئی ہے۔ تباہی آ نہیں رہی تباہی آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں عمران خان کی حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، غضب خدا کا کہ بلاول بھٹو عمران خان کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو 10242 ارب وفاق سے ملے لیکن آج ایک قطرہ پانی نہیں ملتا، 13 سال میں ایک بس نہیں آئی، لاڑکانہ میں بچوں کو کتے کاٹتے ہیں وہاں ویکسین نہیں آئی، تھر میں مائیں وہاں سے پانی لاتی ہیں جہاں جانور پانی پیتے ہیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف گو نیازی گو نہیں بلکہ گو زرداری گو کے بغیر سندھ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، کراچی سے کشمیر تک 90 فیصد پاکستان کے مسائل ان دو ترامیم سے حل ہو جائیں گے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version