Advertisement

او آئی سی نمائندہ خصوصی 7 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، عاصم افتخار

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ او آئی سی نمائندہ خصوصی 7 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ او آئی سی نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر ایمبیسڈر یوسف الدوبے 7 سے 12 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ آزاد کشمیر بھی جائیں گے جہاں وہ انسانی حقوق کی صورت حال پر بات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایمبیسڈر یوسف کے ہمراہ او آئی سی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی افئیرز اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی نمائندہ خصوصی کشمیری عوام سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی وفد ایل او سی پر ماڈل کشمیری ویلج کا دورہ کرے گا، وفد ماڈل ویلج میں قیام پذیر ان خاندانوں سے ملاقات کرے گا جو بھارتی جارحیت کی بناء پر گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

Advertisement

عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں سے وفد کو ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں صورت حال کی سنگینی جانچنے کا موقع ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version