Advertisement

ہڑتال کے دوران پیٹرول کہاں کہاں دستیاب ہوگا؟

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پیٹرولئیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے اعلان کے بعد وضاحت جاری کی ہے کہ ’ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپس جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔’

جس کا مطلب ہے کہ ملک بھر میں ایندھن صرف ان  پمپس پر دستیاب ہوگا جو پی ایس او براہ راست آپریٹ کر رہی ہے۔ تاہم پی ایس او کے وہ پمپس جو کسی اور کی ملکیت میں چلائے جارہے ہیں وہ بند ہوں گے۔

بشکریہ پی ایس او

پی ایس او نے اس حوالے سے پیٹرول پمپس کی ایک  فہرست بھی جاری کی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں پی ایس او کی زیز ملکیت پمپس کی کُل تعداد 23 بتائی گئی ہے، جبکہ ان میں سے 7 صرف کراچی میں ہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ملک بھر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد پاکستان بھر میں پٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپ مالکان کو کل بروز 25 نومبر کی صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

ہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر میں مختلف پیٹرول پمپس پر شہریوں نے پیٹرول کے حصول کے لئے لمبی لمبی لائنیں لگا لی ہیں۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک سمیت گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہے گے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے، جب تک ڈیلر مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں  پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version