Advertisement

ہماری اصل حریف مسلم لیگ ن ہے، راجہ پرویزاشرف

لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم  راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہماری اصل حریف ن لیگ ہے۔

این اے 133 میں حلقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی آنکھ کھل گئی ہے، اب ہم ہر سیٹ پر مقابلہ کریں گے۔ ووٹرز سے براہ راست رابطہ کر رہے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مہنگائی اور بیروز گاری کے مارے لوگ پیپلز پارٹی سے رابطہ کر رہے ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی پر آج بھی اتفاق ہے مگرہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام سے طاقت حاصل کرتے ییں۔ ان انتخابات میں بہت اچھا رزلٹ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا چاہیے۔عوام کو اس مصیبت سے نکالنا ہم سب کا فرض ہے۔ ماہرین معیشت،سیاست داںوں کومل بیٹھنا چاہیے۔

Advertisement

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک وزیر نے نوکریوں کی بارش ہونے کا کہا تھا، ایسا رویہ بالکل ٹھیک نہیں، امن وامان کی صورتحال خراب ہے، ملک خوفناک صورتحال کی طرف جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران شارٹ ٹرم بنیادوں پر سوچتے ہیں، اس کی وجہ سے پاکستان اور اس کی سیاست کا نقصان ہو رہا ہے۔ شدت،گالم گلوچ، ایک دوسرے کی گردن دبوچنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ مہنگائی نے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر یقینی اور افراتفری ملک کیلیے نقصان دہ ہے۔ دنیا میں کروڈ آئل کی قیمت گر گئی ہے۔ کیا عوام کو اب ریلیف ملنا چاہیئے۔

انہوں نےمطالبہ کیا کہ وزیر اعظم تیل کی قیمت کم کریں کیونکہ مہنگائی کنٹرول میں نہیں ہے اور ڈالر بھی ان کے قابو نہیں آ رہا۔

راجہ پرویز اشرف نے طنزیہ کہا کہ  افلاطونوں کی باتیں سن کر دماغ خراب ہو رہا ہے، لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version