Advertisement

زرعی شعبہ ملکی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ،شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ ملکی معاشی و سماجی ترقی کے لئے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے زرعی شعبے میں انقلاب لاسکتے ہیں،لائیوسٹاک میں بہتری لاکر عالمی کمپنیوں کوراغب کرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں مڈل مین کمائی کررہا ہے ، معاشی ترقی سے ہم عالمی اداروں کی سخت شرائط سے بچ سکتے ہیں۔

 وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ہمیں تمام تر وسائل کے باوجود پیداوار میں کمی کا سامنا ہے، ذخیرہ اندوزوں نے کھاد کی قیمتوں کو بڑھادیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زرعی شعبہ ملک کا سب سے اہم ترین شعبہ ہے ، زرعی شعبہ ملکی معاشی و سماجی ترقی کے لئے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ میری نِظر میں ہمیں مانگنے کی ضرورت نہیں  کیونکہ ہم میں صلاحیت ہے ۔ غربت،  بیروزگاری فوڈ انفلیشن ہمارے بڑے مسائل ہیں ، ان تمام مسائل کا حل زرعی تبدیلی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  کہ بدقسمتی سے پبلک سروس میں کوالٹی سروس کی صورتحال خراب ہوئی ہے، ایک مقروض پاکستان کو خوشحال پاکستان میں بدلنا ایک چیلنج ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی غلامی سے پاکستان کو کیسے نجات دلائی جاسکتی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر ملک میں بحث جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version