Advertisement

حکومت سے معاہدہ، کالعدم ٹی ایل پی کے 800 سے زائد کارکنان رہا

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں  کالعدم تحریک لبیک کے 8سو  سے زائد کارکنان   کو رہا کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد کارکنوں کی رہائی کافیصلہ کیاگیا ہے۔  جانچ مکمل کرنے کےبعد ان کارکنوں کو رہا کیا گیا ہے جو براہ راست تشدد میں شامل  نہیں تھے۔

رہائی پانےوالے کارکنوں کو نقص امن کے پیش نظر حراست میں لیاگیاتھا۔

تاہم ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے آیا مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) 1960 کے سیکشن 16 کے تحت حراست میں لیے گئے افراد کو بھی رہا کیا جائے گا یا نہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ  کالعدم ٹی ایل پی نے   پنجاب حکومت پر اپنے سربراہ سعد حسین رضوی کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے 20 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کا آغاز کیا تھا۔

سعد رضوی کو 12 اپریل سے پنجاب حکومت نے ’امن عامہ کو برقرار رکھنے‘ کے لیے حراست میں رکھا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version