Advertisement

پیر محل میں بارودی مواد پھٹنے سے بچہ زخمی

پیرمحل  میں بارودی مواد پھٹنے سے بچہ جھلس گیا۔

ذرائع کے مطابق پیر محل میں صدر کی حدود پیرکڑیانہ کے علاقہ میں بارودی مواد پھٹنے سے بچہ زخمی ہوگیا، نامعلوم افراد نے آکر بچے کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے دیکھ کر ہاتھ میں بارودی مواد پکڑایا۔

پنجاب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کھلونا سمجھ کر کھیلتے ہوئے بچے کے ہاتھوں میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، دھماکہ کی آواز سے علاقے کے لوگ جمع ہوگئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے نتیجے میں بچے کے دونوں ہاتھ اور آنکھیں بری طرح زخمی ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ہم نے علاقے میں پولیس الرٹ کردی ہے اور جائے وقوعہ سے ملنے والوں کی چیزوں کا جائزہ لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ نا معلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ بچوں کو نشانہ بنائے جانے کا عمل شرمناک ہے اور جلد ہی مجرم قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version