دھند کے باعث ریلوے شیڈول بری طرح متاثر

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شدید دھند نے ریلوے کے شیڈول کو بھی شدید متاثر کر دیا ہے۔
انُ کا کہنا تھا کہ کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ریل گاڑیاں ایک سے دو گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ کراچی سے آنےوالی شاہ حسین ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی، کراچی ایکسپریس ، علامہ اقبال ایکسپریس اور رحمان بابا دو گھنٹے کی تاخیر کے شکار سے پہنچیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بزنس اورقراقرم ایکسپریس ایک گھنٹہ پیتالیس منٹ ، پاکستان ایکسپریس ایک گھنٹہ تیس منٹ، سرسید ، ملت ایکسپریس، خیبرمیل اور تیز گام ایکسپریس ایک ایک گھنٹہ کی تاخیر کا شکار ہونگیں جبکہ کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے وقت مقررہ سے دو گھنٹے دیر سے پہنچے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

