Advertisement

شہر لاہور میں ہزاروں ریڑھی بانوں کے لیے بڑی خوشخبری

ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں ریڑھی بازوں کے لیے بڑا اقدام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اب آسان روزگار کے لیے ریڑھی بانوں سے رجسٹریشن فارم فل کروا کر ریڑھی نمبر دیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور ابتدائی طور پر 13 ماڈل ریڑھی بازار فعال کرے گی اور ابتدائی طور پر فی بازار میں 20 ریڑھیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

پہلے مرحلہ میں  ترکی کی طرز پر ماڈل ریڑھی بازار لال پل اور میاں پلازہ کے مقام پر بازار سجایا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں شاہدرہ موڑ اور دہلی گیٹ سجائے جائیں گے۔

Advertisement

تیسرے مرحلے میں ماڈل ریڑھی بازار گرین ٹاون مارکیٹ ڈی ٹو، نشتر کالونی اور کنال روڈ لال پل پر لگائے جائیں گے۔

چوتھے مرحلے میں ماڈل ریڑھی بازار شادمان، بابا گراونڈاور شادباغ گول باغ لگائے جائیں گے۔

پانچویں مرحلے میں ماڈل ریڑھی بازار میاں پلازہ، سبزار زار گراونڈ، مہران بلاک اقبال ٹاؤن اور بی ار بی نہر پر لگائے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مائیکرو فنانس فراہم کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے اس بارے میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا کو تین دن کے اندر کام کو مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

عمر شیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماڈل ریڑھی بازاروں میں سینیٹیشن، پیور ورک، ٹف ٹائلز، لائیٹس اور شکایت سیل فعال کیے جائیں اور بازاروں کو مکمل فعال کرنے کے بارے میں افسران جلد رپورٹ جمع کروائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version