Advertisement

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی کرسمس تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کومبارکباد

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کرسمَس کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی اورملک کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش کا دن مسلمانوں کے لئے بھی قابل احترام ہے، ہم بطورمسلمان حضرت عیسٰی علیہ السلام کو خدا کا رسول مانتے ہیں ، ان کا احترام ہم پرواجب ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں، مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور ہم آج مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے اور مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ہر ایک کو ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے ملک کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنے کا عزم کرنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور  مستقبل میں بھی ان کے حقوق کی حفاظت کرتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version