Advertisement

پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب

پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب ہوگیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 2022-2024 کے لیے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن کے لیے انتخابات 29 نومبر سے 2 دسمبر تک دی ہیگ میں منعقدہ ریاستی جماعتوں کی کانفرنس کے 26 ویں اجلاس کے دوران ہوئے۔

عاصم افخار نے کہا کہ ایگزیکٹو کونسل کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کا بنیادی پالیسی ساز ادارہ ہے، ایگزیکٹو کونسل کنونشن کے مؤثر نفاذ اور اس کی تعمیل کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کا ایک فعال رکن ہے اور تنظیم کے مقاصد کی تکمیل کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہا ہے، کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی41 رکنی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ انتخاب پاکستان کے مثبت کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
Next Article
Exit mobile version