پنڈی بھٹیاں میں لڑکا لڑکی کی پُراسرار ہلاکت

پنڈی بھٹیاں میں لڑکے و لڑکی کی پُر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنڈی بھٹیاں کے علاقے سکھبکی میں پیش آیا، جہاں ایک لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے لڑکی کی ہلاکت زہریلی گولیاں کھانے سے ہوئی ہے،جاں بحق ہونے والی لڑکی عظمیٰ اور نقیب قریبی رشتہ دار ہیں۔
تفتیشی پولیس کا کہنا تھا کہ ان کی عمریں پندرہ اور سترہ سال ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے فوری اسپتال بھجوادی گئی تھی،عظمی اور نقیب شادی کرنا چاہتے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرنے والے آپس میں خالہ اوربھانجے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، مگر اس حوالے ہماری سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

