کراچی میں ڈاکوٶں کے گروہ کا ہسپتال پر دھاوا

ڈاکو
کراچی کے ایک ہسپتال میں ڈاکوٶں نے دھاوا بول دیا۔
یہ واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر 5 بی ٹو میں پیش آیا جہاں مسلح ڈاکو ایم وائے ایم ہسپتال میں داخل ہو کر ڈاکٹرز، مریضوں اور ہسپتال عملے کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ملزمان نے ایم وائے ایم ہسپتال کے احاطے میں قائم فارمیسی کے کیش کاونٹر کا بھی صفایا کیا۔
متاثرین کا دعویٰ ہے کہ ڈاکوٶں نے مکمل اطمینان کی ساتھ 10 منٹ تک مریضوں، ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے کو یرغمال بنائے رکھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا تھا جس میں ملزمان نے ہسپتال سے نقدی اور موبائل فونز چھینے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

