Advertisement

سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چودھری پرویزالٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے روضہ رسولﷺ میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے آج ملاقات کی جس پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کے تعلقات کسی مصلحت کا شکار نہیں ہیں۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں جس پر پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ شجاعت صاحب کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے اندر حاضری کا شرف بھی حاصل ہے۔

شیخ عبداللہ محمد السمان کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آپ قانون سازی کر کے ختم نبوتﷺ کے حوالے سے دین کی خدمت کر رہے ہیں، قرآن پاک کا ترجمہ بھی تعلیمی نصاب میں شامل کروایا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دین کی خدمت اس طرح کی گئی ہے جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی کی دین کی خدمات کے صلہ میں اللہ تعالیٰ ضرور اس کا اجر عطا فرمائے گا۔

Advertisement

شیخ عبداللہ محمد السمان نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی و درازی عمر اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی اور چودھری شجاعت حسین نے بھی ملاقات میں اپنی کتاب معزز مہمانوں کو پیش کی۔

اس موقع پر محمد رضی الشریف، عبدالقدیر، راسخ الٰہی، شافع حسین، میاں فاروق، چودھری تنویر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version