ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں پلاٹ حاصل کرنے والے صنعتی یونٹ ضرور لگائیں، اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں پلاٹ حاصل کرنے والے صنعتی یونٹ ضرور لگائیں ورنہ پلاٹ کینسل ہو جائے گا۔
میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں ایکسپورٹ پراسسنگ زون سیالکوٹ کی کالونائزیشن اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایکسورٹ پراسسنگ زون سیالکوٹ کو دیکھنے کے لیے بورڈ بنانے کا فیصلہ ہوا جو ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے امور کا جائزہ لے گا۔
وزیر صنعت و تجارت کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پلاٹ مالکان اپنے ذمہ واجب الادا چارجز ادا کر کے کنسٹرکشن شروع کریں۔
اسلم اقبال نے کہا کہ کینسل پلاٹوں کے مالکان اگر چھ ماہ میں کنسٹرکشن مکمل کرنے کی گارنٹی دیں تو اُن کے پلاٹوں کی بحالی کا بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتی مراکز کی 100 فیصد کالونائزیشن حکومت کی پالیسی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ایکسپورٹ پراسسنگ زون سیالکوٹ کی 100 فیصد کالونائزیشن ہو گی تو یہاں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنے گی۔
وزیر صنعت و تجارت کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر کے صنعتی مراکز میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News