Advertisement

آئی جی پنجاب کا لاہور کے تھانہ شاہدرہ کا اچانک دورہ

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور کے تھانہ شاہدرہ کا اچانک دورہ کر لیا۔

آئی جی پنجاب نے تھانہ شاہدرہ کا اچانک دورہ کر کے حوالات کا جائزہ لیا اور زیر حراست ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں بات چیت کی۔

آئی جی پنجاب نے دورے کے دوران تھانے کے تمام سیکشنز کا تفصیلی دورہ کیا، فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کو چیک کیا اور فرنٹ ڈیسک میں کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا کا اندارج اپڈیٹ نہ ہونے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

آئی جی پنجاب نے تھانے میں موجود تمام نفری کو لائن حاضر کر کے زیر تفتیش مقدمات کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

آئی جی پنجاب کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پولیس کا کام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا اور ان کو فوری مدد فراہم کرنا ہے، اس عہدے میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

Advertisement

آئی جی پنجاب نے تھانے نے مختلف سیکشنز، حوالات، پارکنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو مخاطب کر کے بولا کہ پہلی اور آخری دفعہ وارننگ دے رہا ہوں، آئندہ کسی کو معافی نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کروں گا، فیلڈ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے تھانوں کا دورہ کریں۔

انہوں نے دورے کے دوران تھانے کے حدود میں واقع گرجا گروں کی سکیورٹی اور ہوٹل آئی پر ہوٹلوں کے اندراج کا ریکارڈ چیک کیا۔

اس کے ساتھ آئی جی پنجاب نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث منظم گروہ کے بارے میں سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سارے پولیس افسران تھانے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے تھانے میں آئی خاتون، بزرگ شہری اور دیگر سائلین کے مسائل سن کر ازالے کے لیے موقع پر احکامات بھی جاری کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version