Advertisement

کسی کو خواتین کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فروغ نسیم

فروغ نسیم

فروغ نسیم نےکہا ہے کہ کسی کو خواتین کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت کریمنل لا سے متعلق  جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس کے دوران  تمام صوبوں میں قانون سازی اور اس کے نفاذ  سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے خواتین کے وراثتی حقوق کی قانون سازی کے حوالے سے بلوچستان کے نمائندے سے پیشرفت کے حوالے سے دریافت کیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فروغ نسیم  نے کہا کہ یہ وہ نیا پاکستان ہے جہاں وراثتی سرٹیفکیٹ کو حاصل کرنا آسان  بنا دیا گیا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ اب صرف چند دنوں میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اپنے معاشرے کو مزید بہتری کی طرف لے کر جانا ہے جہاں کوئی کسی کا حق نہ مار سکے۔

Advertisement

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہمارا دین بھی خواتین کو ان کے مکمل حقوق فراہم کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو خواتین کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خواتین کو ان کا پورا حق ملنا چاہیے اس حوالے سے قانون سازی جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم  کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء نے اس قانون کی مخالفت کی لیکن ہم نے اس قانون سازی پر کام جاری رکھا، تمام صوبے اس حوالے سے قانون سازی اور اس کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں پنجاب کے وزیر قانون، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لا ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ علی بخاری اور وزارت قانون کے دیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version