Advertisement

گوجرانوالہ میں جماعت اسلام کا احتجاج

گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی نے احتجاج  کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا کی قیادت میں کارکنوں  کی جانب سے سی پی او آفس کا گھیراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے لگا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین نے انتظامیہ اور پولیس کے خلاف  شدید نعرے بازی کی  ہے، مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان  کی کثیر تعداد نے موجود ہے۔

جماعت اسلامی کی ضلعی امیر مظہر رندھاوا نے بتایا کہ ہمارے کارکن منیر کاوش پر تشدد کا واقعہ تھانہ جناح روڈ کی حدود میں پیش آیا  اور ملزمان اب تک گرفتار نہ ہوسکے۔

ضعلی امیر جماعت اسلامی نے کہا، کہ پولیس نامزد ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کرسکی اور پولیس شہر میں جرائم کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

Advertisement

مظہر رندھاوا کا کہنا تھا، کہ ایک طرف وفاقی حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہے تو دوسری جانب شہری انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان ہے

انہوں نے مزید کہا ،کہ منشیات فروشی کو روکنے میں بھی پنجاب پولیس بے بس نظر آتی ہے، جلد کارکن پر تشدد کرنے والے ملزمان کو نہ پکڑا گیا اور شہریوں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم  پنجاب بھر میں اپنا احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version