Advertisement

گوجرانولہ: پولیس نے دو ماہ میں 691 ملزمان گرفتار کرلیے

گوجرانوالہ میں پولیس نے دو ماہ میں مطلوب 82 گینگز کے 691 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گوجرانوالہ میں سٹی پولیس آفیسرکیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے اے کیٹیگری کے 268 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے ہیں جبکہ ملزمان سے چار کروڑ 80 لاکھ 26 یزار روپے نقدی بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد نے کہا کہ ملزمان سے 24 تولے زیورات، 166موٹرسائیکلیں، 17کاریں اور 50 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں جب کہ پولیس نے 11عدد کلاشن کوف، 31 رائفلیں، 8 عدد بندوقیں، 317 پستولیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی ہیں۔

سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے برآمد کیا گیا سامان مدعیان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلی کہچیریوں کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور پولیس کے شہریوں کے درمیان رابطے بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ جرائم کی روک تھام کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کیمرے لگائے جا رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قحبہ خانوں کے خلاف بھی موثر کاروائیاں کی جا رہی ہیں، شہر کے تجارتی مراکز میں خواتین گینگ کی جانب سے کی جانیوالی وارداتوں پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ بھتہ خوری میں ملوث گینگز کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں فری اینڈ فئیر مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ہم اپنے شہریوں کے لئے محفوظ معاشرہ قائم کرسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version