Advertisement

کراچی: نجی بینک کی عمارت میں دھماکا، رکن قومی اسمبلی عالمگیر کے والد جاں بحق

کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد نجی بینک کی عمارت دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد دلاور خان نجی بینک کی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد شیر شاہ میں اپنے شوروم میں موجود تھے جبکہ ان کی لاش دھماکے کے بعد نالے میں جاگری تھی۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے اپنے والد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شیر شاہ میں نالے پر قائم نجی بینک کی برانچ میں دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دھماکہ گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔

یاد رہے کہ واقعے میں دہشت گردی سمیت کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملے ہیں جبکہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ناصرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے جبکہ طبی عملے نے 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے اور کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version