Advertisement

بیرسٹر محمد علی سیف کا بلدیاتی الیکشن سے متعلق قائم ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق قائم ایمرجنسی کنٹرول روم کا آج دورہ کیا۔

بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے قائم ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ایمرجنسی کنٹرول روم میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کنٹرول روم صوبے میں پرامن اور سازگار ماحول میں انتخابات کے انعقاد کے لیے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم آج سے فعال ہے اور انتخابات کے ایک دن بعد 20 دسمبر تک سرگرمیاں انجام دے گا جس میں عملہ چوبیس گھنٹے ایمرجنسی کنٹرول روم میں موجود رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کنٹرول روم بلدیاتی انتخابات کے دوران معلومات اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہو گا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کنٹرول روم کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ، پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کرے گا اور انتخابات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے یا امن و امان کی صورتحال سے متعلق معلومات براہ راست وزیراعلیٰ کو فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version