Advertisement

ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اس دن کو منانے کا مقصد بدعنوانی کے خلاف آگہی پیدا کرنا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ بدعنوانی ایک معاشرتی برائی ہے جو قومی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، اس کا تدارک سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے جس کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کرپشن کرنا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے، پاکستان تحریک انصاف کا بیانیہ ہی بدعنوانی کے خاتمے اور بے لاگ احتساب پر مبنی ہے۔

Advertisement

محمود خان نے کہا کہ بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی، موجودہ حکومت ہر طرح اور ہر سطح کی بدعنوانی کے تدارک کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے میرٹ کی بالادستی،  قانون کی عملداری، شفافیت اور گڈ گورننس بنیادی اہمیت کے حامل ہیں، ملک کو بدعنوانی کے ناسور پاک کرنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششوں کی اشد ضرورت ہے، ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version