گوجرانوالہ میں اسکول اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج

گوجرانوالہ ورکرز ویلفئیر اسکولز کے اساتذہ اور ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔
تٖصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے گوندلانوالہ چوک میں مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی بھی کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، دھرنے سے جی ٹی روڈ پر ملازمین نے ٹریفک بلاک کر دی گئی ۔
اس احتجاج میں گلشن کالونی اور پیپلز کالونی کے اسکولز کے اساتذہ اور ملازمین بھی شامل تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ورکر ویلفئیر اسکولز ملازمین ایک ہی سکیل میں کام کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملازمین کو فیڈرل کا ٹائم سکیل دیا جائے جس کی منظوری 2011میں کی گئی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ پنشن سمیت دیگر الاؤنسز کی منظوری دی جائے، 23 سال کے عرصے سے کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنشن ،ٹائم سکیل اورمیڈیکل کی سہولت فراہم کی جائے، حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے،تو 21 دسمبر کو سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ اورملازمین کے جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

