Advertisement

ترقیاتی کاموں کے لئے پنجاب میں ٹیمیں تیار

پنجاب میں محکمہ لوکل گورنمنٹ نے ترقیاتی کاموں کی ٹیمیں تیار کردیں۔

 تفصیلات کے مطبق محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب ترقیاتی اسکیموں میں بہترین معیار قائم کرنے کے لیے ٹیمیں تیار کردیں، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نورالامین مینگل نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے نو ڈویژنز میں جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم اے اور ٹیم بی کو ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔

سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ  ٹیم اے راولپنڈی، لاہور، گوجرانولہ اور فیصل آباد ڈویژنز میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لے گی جب کہ ٹیم بی ڈی جی خان،سرگودھا،ساہیوال،ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں منصوبوں کا وزٹ کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ 5ملین سے زائد لاگت کے منصوبوں پر ڈیسٹریکٹس ٹیسٹنگ فارمولا اپلائی کیا جائے گا  جب کہ  پانچ ملین سے کم لاگت کی اسکیموں پر نان ڈیسٹریکٹیو ٹیسٹنگ فارمولا اپلائی ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ٹیمیں ٹھیکیداروں کو کی گئی ادائیگیوں اور منصوبوں کی ڈیڈ لائن کا بھی جائزہ لیں گی اور ٹیمیں تمام تر ریکارڈ اور تصویری ثبوتوں کے ساتھ ہفتہ وار رپورٹ جمع کروائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسکیموں کے فائل ورک اور ریکارڈ کو قانونی تقاضوں کے مطابق یقینی بنایا جائے گا اور ترقیاتی اسکیمیں طے شدہ معیار کے مطابق نا ہونے پر متعلقہ لوکل گورنمنٹس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

 ٹیم اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد طاہر شیخ، ڈی جی آئی اینڈ ایم لوکل گورنمنٹ، اسسٹنٹ انجینئر ایکس ای این آفس لاہور مسٹر اسد، ڈی ایم او راولپنڈی ابیر ریاض اور اے ڈی ایل جی راولپنڈی ماہم اعجاز شامل ہیں۔

ٹیم بی میں اسسٹنٹ انجینئر پی ایچ کیو علی خضر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ کیو مریم مجید اور ڈی جی خان شبانہ رشید شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version