Advertisement

کسان اتحاد اورکوئٹہ انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

کوئٹہ میں کسان اتحاد اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

انتطامیہ کی کوششوں سے کسان اتحاد احتجاج ریلی کوئلہ پھاٹک تک جانے پر رضامند  ہوگئی ہے۔

اس موقع پر مرکزی صدر کسان اتحاد خالد حسین نے کہا کہ آج کا احتجاج ہماری تحریک کا آغاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مختلف مسائل کا سامنا یے، ایران سے سستا سیب پاکستان آتا ہے، ایران سے سیب کی درآمدات  پر پابندی عائد کی جائے۔

کسان اتحاد کے مرکزی صدر نے کہا کہ مہنگی بجلی فراہمی کے باعث ہم نے گندم کی مہنگی کاشت کی  ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمارے ٹیوب ویل کے لیے سولر پینل فراہم کرے اور گندم کی قیمت 2400 روپے فی من مقرر کی جائے۔

صدر کسان اتحاد نے باور کرایا کہ بیس تاریخ کو لاہور میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور ہم اپنی احتجاجی ریلی کوئلہ پھاٹک تک لے جائیں گے۔

اس سے قبل کوئٹہ میں کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ایئرپورٹ روڈ پردھرنا دینے کی کوشش کی اور بجلی کی مُسلسل فراہمی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کسان اتحاد نے ریڈ زون جانے کا اعلان کیا تھا، ریلی کو پولیس نے ایئرپورٹ روڈ پرروک دیا تھا، کسان اتحاد نے راستے نہ ملنے پر ایئرپورٹ روڈ پردھرنا دے دیا تھا۔

کسان اتحاد چئیرمین عصمت دمڑ کا مطالبہ تھا کہ گندم کی امدادی قیمت بائیس سو روپےمقرر کی جائے۔

جنرل سیکرٹری کسان اتحاد عبدالقادر معصوم نے کہا تھا کہ زرعی ادویات سستی کی جائیں، احتجاج کا حق دیا جائے اورریڈ زون تک جانے دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version