Advertisement

بیٹا جائیداد اور پیسوں کے لیے اپنے سگے باپ کا جانی دشمن بن گیا

خیبرپختونخوا میں بیٹا جائیداد اور پیسوں کی وجہ سے اپنے سگے باپ کا جانی دشمن بن گیا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے رہائشی سراج علی کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نے ان کے گھر پر قبضہ کر لیا ہے اور آئے روز ان پر اور اپنی ماں پر تشدد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹا ان سے کاروبار کے لیے ان کی تمام جمع پونجی جو کہ بیس لاکھ روپے تھی، لے جا چکا ہے اور مزید رقم کا تقاضا کر رہا ہے۔ رقم نہ دینے کی صورت میں تشدد اور قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

باپ سراج علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم اپنی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے اپنے بیٹے کو عاق کرتے ہیں اور آئیندہ اس کے ساتھ کسی قسم کا تعلق رکھنا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے باوجود پولیس نے اس کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ کے پی کے اور کے پی کے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں اور ان کی فیملی کو ان کے بیٹے کے ظلم و ستم سے نجات دلوائیں اور انہیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ان کا گھر آزاد کروائیں تاکہ وہ اپنے گھر میں آرام سے رہ سکیں۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version