Advertisement

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز احتجاج کا تیسرا مہینہ ، مریضوں کی  پریشانیوں میں اضافہ

کوئٹہ میں جاری ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تیسرے ماہ میں داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 تٖفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر سروسز سے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹر ارسلان کا کہنا تھا کہ ان 24 مطالبات میں سے دو تین کے سوا باقی تمام مطالبات مریضوں کی بھلائی کے لیے ہیں۔

 ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے، اسپتالوں میں ایم آر آئی مشینوں کی مرمت کی جائے، میڈیسن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹروں کو جان بوجھ کر دیوار سے لگارہی ہے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

Advertisement

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو چاہئے وہ گرفتار ڈاکٹرز کے خلاف مقدمات ختم کرکے ان کی رہائی کا حُکم دیں۔

انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے نے کرونا کے دوران خدمت کی اور اس دوران اُن کے ساتھی انتقال بھی کرگئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومتی نمائندگان اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، کل ترجمان بلوچستان حکومت  اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرون کئے احتجاج جلد ختم ہونے کا عندیہ بھی دیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version