پاکستان میں عام آدمی تو کیا رکن اسمبلی تک محفوظ نہیں، شہزاد سعید چیمہ

سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام آدمی تو کیا رکن اسمبلی تک محفوظ نہیں ہے۔
شہزاد سعید نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آخر ڈیڑھ ارب سالانہ بجٹ لینے والی پنجاب پولیس کیا کر رہی ہے؟
شہزاد سعید چیمہ نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کی کارکردگی صرف نوٹس لینے اور بیانات جاری رکھنے تک محدود ہے۔
واضح رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے بلال یاسین نا معلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
(ن) لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر نقاب پوش افراد نے حملہ کر دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بلال یاسین کو 2 فائر لگے، ایک گولی ٹانگ اور دوسری پیٹ میں لگی، انہیں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔
سردار عثمان بزدار نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بلال یاسین کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

