Advertisement

انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالہ سے ووٹرز کی جانچ کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا، اسرار خان

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالہ سے ووٹرز کی جانچ کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

غلام اسرار خان نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے ووٹرز کی جانچ پڑتال کی مہم 6 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی تاکہ انتخابی فہرستوں میں شامل نہ ہونے والے ووٹرز کے اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں شناختی کارڈ پر درج پتہ مد نظر رکھا جائے گا تاکہ آئندہ انتخابات کے لیے غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں مرتب کی جاسکیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹوں کی درستی و اندراج کو یقینی بنانے کے امور کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو ترک سکونت کر گئے ہیں یا وفات پا گئے ہیں ان سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

اسرار خان نے کہا کہ عوام میں آگاہی کے سلسلے میں معززین علاقہ اور آئمہ مساجد کے ذریعہ اعلانات کروائے جا رہے ہیں اور ہماری میڈیا سے اپیل ہے کہ گھر گھر ووٹرز کی جانچ پڑتال کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران تصدیق کنندہ گھر گھر جا کر انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال مہم کے سلسلے میں ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version