شیر شاہ پراچہ چوک دھماکہ: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اظہار افسوس

شیر شاہ پراچہ چوک دھماکہ پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شیخ رشید نے زیر شاہ پراچہ چوک دھماکے میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنے جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی لواحقین اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ کراچی میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
Advertisement
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ناصرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بینک جس عمارت میں قائم ہے وہ نالے پر بنی ہے، دھماکا بھی نالے میں گیس بھر جانے سے ہوا ہے، ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری بھی طلب کرلی گئی ہے۔
نجی بینک کے ترجمان نے کہا کہ بینک طویل عرصے یہاں قائم ہے، بینک کرائے پر ہے جس کی ہر ماہ ادائیگی کی جاتی ہے۔
دوسری جانب شیر شاہ دھماکے سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی کا بیان سامنے آگیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق شیرشاہ دھماکے کی جگہ کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے، ہماری ٹیمیں جائے حادٹہ پر موجود ہیں، علاقے میں موجود تمام گیس پائپ لائنز بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
Advertisement
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ وقوعہ پر قدرتی گیس کی کوئی بو نہیں تھی، دھماکے کے بعد آگ بھی نہیں لگی، جس سے واضح ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن سے جوڑا نہیں جا سکتا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

