Advertisement

حیدر آباد: ینگ ڈاکٹرز کا اومیکرون کے ممکنہ مریضوں کی دیکھ بھال سے انکار

حیدرآباد میں احتجاج کرتے ینگ ڈاکٹرز نے اومیکرون مریض کی دیکھ بھال کرنے سے بھی انکار کردیا۔

 ترجمان ینگ ڈاکٹر نے مطالبہ کیا کہ  کرونا کے دوران رکھے گئے اسٹاف کو ریگولر کرنے تک ’’کرونا ڈیوٹیز‘‘ کرنے والے ڈاکٹرز اومیکرون مریضوں کی دیکھ بھال نہیں کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیر کے دن اسمبلی کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔

 انہوں نے کہا کرونا وائرس میں بھرتی ڈاکٹرز کو چھ ماہ کا کانٹریکٹ دیا جائے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کانٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کے ساتھ رسک الاونس دیا جائے اور سندھ کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی قلت کو ختم کیا جائے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  محکمہ صحت نے صورت حال کا تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا،مطالبات منظور نہ کئے گئے، تو اگلے مرحلے میں سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں معمول کے آپریشن معطل کردیں گے۔

یاد رہے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کی وجہ سے اوپی ڈیزدو ہفتے سے بند ہیں، جس کی وجہ سے ہسپتال میں آئے مریضوں کی پریشانی میں اضافہ بڑھ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version