Advertisement

کراچی: پولیس نے گٹکا، ماوا اور چھالیہ کی سپلائی ناکام بنادی

کراچی میں ویسٹ پولیس نے مضرِ صحت گٹکا، ماوا اور چھالیہ کی سپلائی ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کی گرفتاریاں بنارس اور پختون مارکیٹ کے قریب سے عمل میں لائی گئیں، ایس ایچ او پیرآباد نے 2 کارروائیوں کے دوران ملزمان نعمان اور گل زرین کو گرفتار کیا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 104 کلو چھالیہ، وافر مقدار میں تیار گٹکا ماوا، تمباکو اور پیکنگ کا سامان بر آمد ہوا ہے، ملزمان گٹکا اور ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ویسٹ پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement

ایس ایس پی سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ منشیات سپلائیر سمیت 3 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ منگھو پیر اور مومن آباد سے عمل میں لائی گئیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سے 01 کلو 339 گرام فائن کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا جبکہ تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان میں سپلائیر محمد نسیم اور منشیات فروش ساجد اور نوید شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version