لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز

لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے اس موقعے پر یو سی 52 لاہور میڈیکل ہاؤسنگ اسکیم واہگہ زون کا دورہ کیا جس میں انہوں نے پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا اور ڈور ٹو ڈور جا کر پولیو ورکرز کی کارکردگی اور تعاون کے بارے میں دریافت کیا۔
او پی ڈی میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اور ان کی فنگر مارکنگ بھی کی گئی۔
مہم کے دوران ہسپتال میں موجود تمام پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں اور بچوں کے والدین سے بھی پولیو کے قطرے پلائے جانے کے حوالے سے دریافت کیا جا رہا ہے۔
اے ڈی سی جی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح سے متحرک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News