Advertisement

پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم ایک بار پھر قہر ڈھانے کو تیار، محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 20 سے 23 جنوری تک ملک بھر میں متوقع موسم کے متعلق پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں تیز بارشوں کے ساتھ برفباری متوقع ہے۔

سری نگر جمو و کشمیر (20 سے 23 جنوری)

محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں شدید بارشیں اور وقفے وقفے سے ہوا اور ژالہ باری کے ساتھ برفباری متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر (20 سے 23 جنوری)

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہے۔ دیر، سوات، بونیر، معدان، مانسہرا، شانگہ، ایبٹ آبد، کرم، مردان، صوابی، سمیت کئی بلند علاقوں میں اوسط درجے سے شدید برفباری متوقع ہے۔

پنجاب (20 سے 23 جنوری)

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اکثر علاقوں میں بالخصوص شمالی علاقے، بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ، قصور، بھکر، لیہ، میانوالی، سرگوتھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ وغیرہ میں بارش اور وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

مری، بھوربن اور نواحی علاقوں میں وقفے وقفے سے اوسط درجے سے تیز برفباری متوقع ہے۔

بلوچستان (20 سے 23 جنوری)

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اکثر حصوں میں بشمول کوئٹہ، زیارت، ژوب، خضدار، کوہلو، لورالائی، برخان، موسیٰ خیل، پِشین، قلع عبداللہ، نوکُنڈی، دالبدین، نوشکی، تربت، پنجگور، قلات، مستونگ، نصیرآباد سمیت کئی علاقوں میں ژالہ باری کے ساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی ہے اور شدید ٹھنڈ متوقع ہے۔

Advertisement

سندھ (20 سے 23 جنوری)

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ سندھ کے شمالی حصوں میں ہلکی بارش کے امکان ہیں۔

کراچی میں ہوا کے ساتھ ٹھنڈ کی لہر رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version