Advertisement

نواز شریف اور اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایکسپورٹ سیکٹر تباہ ہو گیا، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایکسپورٹ سیکٹر تباہ ہو گیا ہے۔

فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ وزیراعظم عمران خان کے خصوصی اقدامات کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات ریکارڈ 25 % اضافہ کے ساتھ 15.125 ارب ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات 12.110 ارب ڈالرز تھی۔

انہوں نے کہا کہ صرف دسمبر میں 32 % اضافہ کے ساتھ 2.761 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوئی ہیں جو پچھلے سال دسمبر  2.366 ارب ڈالرز تھی۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹس میں اضافہ کا رجحان ایسا ہی رہا تو انشاللہ مالی سال کے آخر میں ملکی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالرز سے زائد ہوں گی جو کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹس ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version