Advertisement

نجی اسکولز نے تعلیمی اداروں کیلئے عائد کردہ پابندیوں کو مسترد کر دیا

آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن نے این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں کےلیے عائد کردہ پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے صدرکاشف مرزا نے این سی او سی کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 12 سال سےکم عمر بچوں کو متبادل دنوں اسکولز جانے کی پابندی تعلیم دشمنی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ ملک بھر98 فیصد اساتذہ اور92 فیصد طلبا ویکسینیڈیڈ ہیں، متبادل دنوں کی پابندی کا جواز نہیں ہے، مائیکرولاک ڈاون کاآپشن استعمال کیا جائے، طلبا کا مزید تیسرا سال ضائع نہ ہونے دیں گے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن نے کہاکہ وزرا تعلیم نسل نو کوبرباد کرنے کے ایجنڈے پر ہیں، مسلسل پابندیوں سے50 فیصد طلبا تعلیمی اداروں میں تاحال واپس نہیں آئے، طلباکوخیراتی نمبروں کی بیساکھیوں کا عادی بنا کرمستقبل برباد کیا جارہا ہے۔

کاشف مرزا نے کہاکہ مسلسل بندش نجی سکولزکا معاشی قتل ہے، بندش سے 10000سکولزمکمل بند اور7 لاکھ ٹیچرزبےروزگار ہوچکے ہیں، حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے، تعلیمی بندش آئین کے آرٹیکل 18,8، 5,4,3, 25(1)،25(A) 37اور 38 سےمتصادم،امتیازی وغیر قانونی ہے۔

Advertisement
ملک بھر کے 7.5کروڑبچوں کو ان کاآئینی تعلیمی حق دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ متبادل دنوں کی پابندی کی بجائےڈبل شفٹ میں50 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز میں تدریس جاری رکھی جائیں، بقیہ طلبا،اساتذہ واسٹاف کوویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔
حکومتی وسیاسی اجتماعات کرونا پھیلاو کی اصل وجہ، فوری بند کیے جائیں۔

کاشف مرزا نے نے کہاکہ گیلپ سروےمطابق97 فیصد والدین اپنے بچے سکولز بجھوانا چاہتے ہیں
وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں اورتعلیمی سلسلہ بحال رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیسف کےمطابق سکولزکی بندش سے 4 کروڑ پاکستانی طلباکی تعلیم مستقل متاثرہوئی ہے، تعلیم گھر ٹی وی، ریڈیواور آن لائن ڈرامہ فلاپ پروگرام! سہولت محض2 فیصد طلباتک ہے۔

Advertisement

آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے صدر نے کہاکہ تعلیمی لاک ڈاؤن باعث5 کروڑطلباکے تعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے،2.5کروڑ پاکستانی آوٹ آف سکولزبچے پہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں، مزید 2 لاکھ نئے اسکولز اور25لاکھ اساتذہ بھرتی کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ  -UNیونیسف،یونیسکووعالمی بنک ایڈویزری کےمطابق کورونامیں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version