Advertisement

جس ملک کی ثقافت چھن جائے تو اس کی نسل تباہ ہو جاتی ہے، احسن اقبال

احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس ملک کی ثقافت چھن جائے تو اس کی نسل تباہ ہو جاتی ہے۔

احسن اقبال نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی یہ ہے کہ نظام تعلیم پر غیر منتخب حکومتوں کے سائے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو نسلیں کھو دیں ہیں، اگلی کو بچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ او لیول کرنے والی نئی نسل سے پوچھا جائے کہ مولانا ظفر علی کون تھے تو وہ نہیں بتا سکتے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا مسئلہ اردو یا انگلش نہیں بلکہ رٹا سسٹم اور تحقیقی نظام تعلیم میں فرق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس کے امتحان انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی ہونے چاہیے، جس ملک کی ثقافت چھن جائے اس کی نسل تباہ ہو جاتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ماضی کی نفی کر کے کہتی ہے پاکستان 2018 کے بعد ہی کامیاب ہوا، مختلف سیاسی جماعتیں مکمل سچ میں اپنا حصہ بیان کر رہے ہوتے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں انٹر پرونس منسٹریل کمیٹی اور نیشنل کریکولم ریفارمز تشکیل دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version