Advertisement

ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے وار ، 24 گھنٹوں میں 3567 نئے کیسز رپورٹ

کورونا

ملک بھر میں کورونا کی شدت میں اضافہ ہورہاہے،چوبیس گھنٹوں میں 3567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 48 ہزار 449 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 3 ہزار 5 سو 67 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ برس ستمبر کے بعد اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے مزید 7 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وبا سے ملک میں جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ مجموعی تعداد 28 ہزار 999 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 362 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 407 ہو گئی ہے۔

کورونا مریضوں میں سے 675 کی حالت تشویشناک بتائی جارہہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version