Advertisement

ایک طویل عرصہ کے بعد ایکسپو سینٹر میں عالمی نمائشوں کا انعقاد قابل تحسین ہے، محمد عثمان

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد ایکسپو سینٹر میں عالمی نمائشوں کا انعقاد قابل تحسین ہے۔

محمد عثمان کی زیر صدارت لاہور میں عالمی نمائشوں کے انتظامات کے بارے میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ٹی ڈیپ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فروری میں لاہور ایکسپو سینٹر میں دو عالمی نمائشوں کا انعقاد ہو گا۔

کمشنر لاہور کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ دونوں نمائشوں میں محکمہ صحت کے اصولوں کے مطابق ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے گا، کووڈ ویکسینیشن اور ماسک فراہمی سنٹرز قائم کیے جائیں گے اور دونوں عالمی سطح کی نمائشوں کے موقع پر سٹی برینڈنگ بھی کی جائے گی۔

محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کامیاب خواتین بزنس پرسنز اور انجینیرنگ پر نمانشوں کے انتظامات کی سیکیورٹی کو انتہائی سطح پر مکمل کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر نمائشوں کے غیر ملکی شرکاء و وفود کی سہولت کے لیے کاونٹرز قائم ہوں گے۔

Advertisement

اجلاس میں اڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مینیجمنٹ و ڈپٹی ڈائریکٹرز، پولیس، ٹریفک پولیس، پی ایچ اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version