Advertisement

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، بین الاقوامی انڈیکس میں 140واں نمبر

ٹرانسپیرسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2021 جاری کردیا ہے جس میں دنیا کے 180 ملکوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے کم کرپٹ ملک ڈنمارک ہے جس نے 88 پوائنٹس حاصل کئے ہیں، جس کے بعد فن لینڈ ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سنگاپور ہیں۔

پاکستان کا 140واں نمبر

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک برس کے دوران کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، 2020 میں پاکستان کے پوائنٹس 31 اور وہ عالمی درجہ بندی میں 124ویں نمبر پر تھا۔

2021 کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پاکستان کی 16 درجے تنزلی ہوئی ہے اور اب ہمارا ملک 140 ویں نمبر پر آگیا ہے ، اس کے علاوہ اس کے پوائنٹس بھی 31 سے گھٹ کر 28 ہوگئے ہیں۔

Advertisement

جنوبی ایشیا کا سب سے کرپٹ ملک کون سا؟

مودی سرکار ایک سال میں کرپشن کو ختم تو نہ کرسکی لیکن اس نے اس میں اضافہ بھی نہیں ہونے دیا ۔ بھارت اس وقت 40 پوائنٹس کے ساتھ 85 ویں نمبر پر ہے گزشتہ سال بھی یہ اسی نمبر پر تھا۔

سری لنکا 102 ویں نمبر پر ہے گزشتہ سال وہ 101 ویں نمبر پر تھا، اس طرح جنوبی ایشیا میں ہمارے دوست ملک میں بھی کرپشن بڑھی ہے۔

2021 کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بنگلا دیش کا نمبر پاکستان سے بھی نیچے ہے، درجہ بندی کے لحاظ سے یہ 147 نمبر پر ہے۔

180 ملکوں میں سے افغانستان دنیا کے دس کرپٹ ترین ملکوں میں شمار کیا گیا ہے ۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں اس کا 173 واں نمبر ہے، اس طرح اسے دنیا کا ساتواں کرپٹ ترین ملک کہا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version