Advertisement

گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا ہے۔

آج بروز جمعہ 14 جنوری کو سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے جبکہ دونوں نے ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، ہم نے منی بجٹ پر احتجاج کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہر ماہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے عوام کو احتجاج پر اکسایا جارہا ہے جبکہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا جواب دیتے ہوئے قائد ایوان شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اکثریت تھی تو ہم نے قانون سازی کی ہے جبکہ ان کے پاس اکثریت تھی تو انہوں نے بھی قانون سازی کی ہے، پارلیمانی جمہوریت میں پارلیمانی طریقے سے ہی قانون سازی ہوتی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے یہ سوال نہیں کیا جس کا جواب قائد ایوان نے دیا، آج اخبارات کی سرخیاں یہی ہیں کہ قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا۔ اکثریت کی بات نہیں 22 کروڑ عوام کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

بعد ازاں شہزاد وسیم نے کہا کہ 22 کروڑعوام کی بات وہ کرتے ہیں جو کئی دہائیوں سے حکمران ہیں جبکہ 22 کروڑ عوام کی بات کرنے والے خود 13 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل بھی قومی اسمبلی کے ایک ممبر نے کہا کہ ایک شادی میں 2 ارب روپے خرچ ہوئے۔

اجلاس کاروائی کے دوران سینیٹر مشتاق احمد نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا معاملہ اٹھا دیا جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

وزیر مملکت علی محمد خان کا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں جو ہوا اس سے پارلیمان کی وقعت کم ہوئی ہے اور جو ملک کے ساتھ کیا ہے وہ اب اپوزیشن پارلیمان کے ساتھ کررہی ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ آپ نے اگر بات نہیں سننی تو واک آؤٹ کریں جس پر اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

دوسری جانب ایوان میں اپوزیشن رکن قرآۃ العین مری نے کورم کی نشاندہی کی تو پریزائیڈنگ آفیسر نے گنتی کی ہدایت کردی جبکہ پریزائیڈنگ آفیسر فیصل سلیم رحمان نے سینیٹر قرآۃ العین مری کو گیٹ آؤٹ کہہ دیا۔

جس کے بعد پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرآۃ العین مری ایوان سے نکل گئیں جبکہ سینیٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version