پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی غلام محمد نور ربانی کھر انتقال کرگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق رکن صوبائی و قومی اسمبلی غلام محمد نور ربانی کھر کا طویل علالت کے بعد رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا۔
غلام محمد نور ربانی کھر کئی برسوں سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ کچھ عرصے سے وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
غلام محمد نور ربانی کھر کا شمار پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا ہے، وہ مختلف ادوار میں پنجاب اور قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے، وہ پنجاب حکومت میں وزیر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
2018 کے عام انتخابات میں غلام محمد نور ربانی کھر کے بیٹے رضا ربانی کھر بھی پیپلز پارٹی ہی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جب کہ ان کی بیٹی حنا ربانی کھر بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا اظہار افسوس
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غلام محمد نور ربانی کھر کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غلام محمد نور ربانی کھر پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، اللہ تعالیٰ مرحوم غلام محمد نور ربانی کھر کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرماٸے۔
اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک
سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے ملک ربانی کھر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حنا ربانی اور رضا ربانی کھر سمیت اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News