سب سے بھاری ذمہ داری پاکستانی قوم پر ہے، مشعال ملک

چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ سب سے بھاری ذمہ داری پاکستانی قوم پر ہے۔
مشعال ملک نے کشمیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو تحریک آزادی کشمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
چیئرمین پیس اینڈ کلچر کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کئی گھر جلائے جا رہے ہیں اور نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فورسز مقبوضہ میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، انڈیا جھوٹا نیریٹو بنانے کے لیے جھوٹی این جی اوز کو فنڈنگ کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیر میں ہمارے پیاروں کو شہید کر کے لاشیں درختون پر لٹکا رہی ہے اور کشمیریوں کو اپنے پیاروں کو دفنانے کی اجازت بھی نہیں دے رہی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عزتوں کو نیلام کیا جا رہا ہے، بھارت وار کرائم کر رہا ہے۔ کشمیری ستر سالوں سے نہتے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز ہر حد کراس کر چکی ہیں، کشمیریوں کی لازوال قربانیاں بھلائی نہیں جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر پاکستانی کشمیریوں کا ساتھ دیں، پاکستانی حکمران اور عوام کشمیریوں کا پیغام دنیا بھر میں پہنچائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

