Advertisement

امیر تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی کا مولانا فضل الرحمان کو خط

تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شفیق امینی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سعد حسین رضوی کا خط پہنچایا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شفیق امینی نے اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران جے یو آئی (ف) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شفیق امینی نے ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی کی جانب سے لکھا گیا خط مولانا فضل الرحمان کو دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیے: لوگ تحریک لبیک کی وجہ سے جوتے اتار کر مدینہ جارہے ہیں، سعد رضوی

Advertisement

ٹی ایل پی کے سربراہ نے اپنے خط میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر پارلیمنٹ میں قرارداد پر بحث کے لئے لکھا ہے۔

ملاقات کے حوالے سے علامہ ڈاکٹر شفیق امینی نے کہا کہ ٹی ایل پی کا حکومت سے یہ معاہدہ ہوا تھا کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی

تشکیل دی جائے گی۔ جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے۔

ڈاکٹر شفیق امینی نے کہا کہ اس معاملے پر اب تک پارلیمانی کمیٹی تشکیل ہی نہیں دی گئی۔اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کمیٹی کے لئے ابھی تک نام نہیں دیئے گئے۔

معاہدے کا پس منظر

Advertisement

گزشتہ برس تحریک لبیک پاکستان نے گستاخانہ خاکوں سے فرانسیسی حکومت کے موقف پر سفیر کی ملک سے بے دخلی، اپنے امیر سعد رضوی کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لئے لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کردیا تھا۔

وزیر آباد کے قریب پڑاؤ کے دوران ہی مختلف علمائے کرام کی ثالثی میں ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔

معاہدے کے تحت ٹی ایل پی کے امیر سمیت دیگر رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

اس کے علاوہ ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیے: سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

معاہدے کی رو سے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جانی تھی لیکن یہ کمیٹی اب تک تشکیل ہی نہیں دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version