گزشتہ شب 25 سالہ سیکیورٹی گارڈ نثار شہزور نے کس طرح خودکشی کی؟ بول نیوز نے پتہ لگا لیا

منڈی بہاوالدین؛ فاٸرنگ کی زد میں آکر 1 نوجوان موقع پر جاں بحق، 4 افراد زخمی
نیوز نے پتہ لگا لیا کہ گزشتہ شب 25 سالہ سیکیورٹی گارڈ نثار شہزور نے کس طرح خودکشی کی۔
بدھ کی شب رونما ہونے والے خودکشی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز کو موصول ہو گئی۔
فوٹیج کے مطابق نثار کو ہتھیار اٹھائے بنگلے سے باہر آتے دیکھا گیا اور باہر آتے ہی متوفی سیکیورٹی گارڈ نثار نے سب سے پہلے اپنی رائفل کو چیمبر کیا، رائفل کا رخ اپنے سینے کی طرف موڑا اور گولی چلا دی۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ گولی چلنے کے بعد گارڈ کے ہاتھ سے رائفل دور جا گری، متوفی خود دروازے کی جانب آگرا۔
پولیس حکام نے کہا کہ نثار شہزور کا آباٸی تعلق شکارپور سے تھا اور متوفی کلفٹن میں رہاٸش پزیر عامر دیوان نامی تاجر شخص کے گھر پر بطور سکیورٹی گارڈ تعینات تھا۔
پولیس حکام نے مزید کہا کہ متوفی کی جانب سے خودکشی کیوں کی گئی، اصل وجوہات تاحال پتہ نہیں لگ سکیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News