Advertisement

خیبرپختونخوا میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 ہزار 47 ہو گئی، محکمہ صحت

ایسے افراد جن کا بی ایم آٗئی ( باڈی ماس انڈیکس) زیادہ ہے، اوروہ ذیابطیس اورامراض قلب میں مبتلا ہیں توان میں کورونا میں مبتلا ہونے کے خطرات اورزیادہ ہیں۔

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 ہزار 47 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی صورتحال پر رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار 300 ہو گئی ہے۔

ادارے نے کہا کہ صوبے میں ایک دن میں 1 ہزار 317 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے کہا کہ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 3 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 989 ہو گئی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 317 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

محکمہ صحت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 143 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں دن میں 12 ہزار 493 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 713 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version