Advertisement

گزشتہ تین سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب میں 18 نئے منصوبے شروع کیے گئے، مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب میں 18 نئے منصوبے شروع کیے گئے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بطور مہمان خصوصی ڈاکٹرزکون 2022 کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی جس کا انعقاد پرل کانٹیننٹل ہوٹل مال روڈ لاہور میں کیا گیا۔

مراد راس کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ شروع کیے جانے والے تمام منصوبے کاغذات میں نہیں بلکہ آن گراونڈ موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں قرآن کریم کی تعلیم لازم قرار دیے جانا انتہائی خوش آئند ہے، ہم سب نے قرآن کریم پڑھا ہے لیکن ہم میں سے بہت کم لوگ اس مقدس کتاب کا مطلب سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے طلباء کی بڑی خوش نصیبی ہے کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کو پڑھ کر سمجھ سکیں گے۔

Advertisement

مراد راس نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب میں ایک ویڈیو کال کرنے کی بھی سہولت موجود نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے چند سالوں میں محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو انقلابی طور پر ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا۔

مراد راس نے کہا کہ آج ہمارے اساتذہ گھر بیٹھے چھٹیاں، تبادلے، پروموشن، پینشن، اے سی آرز، و دیگر امور کی درخواستیں آن لائن دے سکتے ہیں۔ پوری دنیا میں اسکولوں کی عمارتیں صبح، دوپہر اور شام کو استعمال ہوتیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف آفٹرنون اسکولز کے قیام کی بدولت گزشتہ تین ماہ کے دوران 2 لاکھ سے زائد طلباء واپس اسکولوں میں آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version